1 مارچ, 2021
d8afd8a8d8a6db8c d8b9d8afd8a7d984d8aa d986db92 d988db8cd986d8a7 d985d984daa9 daa9db92 d8b3d8a7d8a8d982 d8b4d988db81d8b1 daa9d988 daaf
لالی ووڈجرم و انصافخبریںفن و ثقافت

دبئی عدالت نے وینا ملک کے سابق شوہر کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا

معروف ادکارہ وینا ملک کو دبئی عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا، فاضل جج نے بچوں کا خرچہ ادا نہ کرنے پر سابق شوہر اسد خٹک کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا.

کستانی ماڈل و ادکارہ وینا ملک دبئی کی گارڈین عدالت سے بچوں کے خرچہ کی وصولی کا کیس جیت گئی ہیں. اداکارہ نے دبئی عدالت میں درخواست دی تھی کہ انکا سابق شوہر اسد خٹک عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کررہا ہے اور بچوں کا ماہانہ خرچ ادا نہیں کررہا جس کی رقم اب 88090 درہم بن جا چکی ہے عدالت سابق شوہر سے خرچہ کی رقم وصول کروانے کا حکم صادر کرے.

وینا ملک نے بچوں کے خرچہ و نان نفقہ کا دعویٰ دائر کیا تھا، وینا ملک نے دبئی عدالت میں 18 جنوری کو درخواست دائر کی تھی ’ جس پر دبئی عدالت کے جج صاحب نے اسد بشیر کو 88 ہزار 90 درہم جو کہ پاکستانی کرنسی میں تقریباً 38 لاکھ روپے بنتے ہیں کا نادہندہ پاتے ہوئے مورخہ 20 فروری کو اسد بشیر خٹک کی گرفتاری کا حکم صادر فرمایا.

Eu2qt4WU4AURixC

Eu2quKXVEAAQKUM

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے