28 جنوری, 2021
6
ہالی ووڈبین الاقوامیفن و ثقافت

دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے سے متعلق منتظمین کا اہم فیصلہ

کرونا وبا کے باعث فلمی دنیا کے سب سے بڑے میلے آسکر ایوارڈ کو کس طرح آرگنائز کیا جائے؟، اس حوالے سے منتظمین نے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسکر 2021ء کی تقریب ورچوئل کی بجائے افراد کی موجودگی میں ہو گی، اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنس اور اے بی سی ٹیلی ویژن نیٹ ورک نے اس کی تصدیق کی ہے کہ آسکر ایوارڈز کی تقریب ورچوئل نہیں بلکہ اپنے روایتی انداز میں ہو گی۔

امریکہ کی تفریحی صنعت کے میگزین ورائٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز نےاس امید کے ساتھ کہ موسم بہار میں تھیٹر دوبارہ کھل جائیں گے 73ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب کی تاریخ میں مزید توسیع کرتے ہوئے25 اپریل 2021ء مقرر کی تھی، جس کا مقصد یہ تھا کہ مزید فلموں کو ایوارڈز مقابلوں میں حصہ لینے کا موقع مل سکے۔

7

اس سال آسکر ایوارڈز کی تقریب ڈولبی تھیٹرز میں منعقد کی جائے گی جہاں پر ساڑھے 3 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آئندہ سال اپریل تک کرونا کے پھیلاؤ میں نمایا ں کمی ہوجائے گی اور تب تک سینما گھر بھی کھل جائیں گے، تاہم اس بار کتنے لوگوں کو شرکت کی اجازت دی جائے گی یہ بات تاحال غیر واضح ہے ۔

واضح رہے کہ آسکر کی بہترین فلموں کے لیے فورڈ ورسز فیراری، دی آئرش مین، جوجو ریبٹ، جوکر، لٹل ویمن، میریج اسٹوری، 1917ء ونس اپن اے ٹائم نے ہالی ووڈ اور پیراسائیٹ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ بہترین اداکار، اداکارہ، معاون اداکار، میوزک، ڈائریکٹر، سنیماٹوگرافی اور کاسٹیوم ڈیزائن وغیرہ کے لیے بھی تقریباً ان ہی فلموں سے تعلق رکھنے والوں کو نامزد کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستانی نژاد کینیڈین اداکار علی کاظمی اور اداکارہ مہر جعفری کی فلم ’فنی بوائے‘ کو بھی آسکر ایوارڈ 2021ء کے لیے نامزد کیا جا چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے