1 مارچ, 2021
daa9d9bed984 d8b4d8b1d985d8a7 d8aad8b5d8a7d988db8cd8b1 daa9dabedb8cd986da86d986db92 d9bed8b1 d981d988d9b9d988daafd8b1d8a7d981d8b1d8b2
بالی ووڈخبریںفن و ثقافت

کپل شرما تصاویر کھینچنے پر فوٹوگرافرز پر برس پڑے

بھارتی معروف کامیڈی شو دی کپل شرما شو کے میزبان، کامیڈین و اداکار کپل شرما تصاویر کھینچنے پر فوٹوگرافرز پر برس پڑے اور گالی دے دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کامیڈین کپل شرما کی سوشل میڈیا پر وہیل چئیر پر بیٹھی تصویر اور ویڈیو نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے تاہم ابھی تک خود کپل یا ان کے کسی دوست کا اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

بھارتی میڈیا میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ کامیڈین نے اپنے آپ کو زخمی کرلیا ہے تاہم ایسا کیوں ہوا اس سے متعلق بھی ابھی تک کچھ نہیں پتہ چل سکا۔

کامیڈین کی وہیل چئیر پر ویڈیو نے جہاں سب کو پریشان کر دیا ہے وہیں خود اداکار بھی اس وقت خبروں کی زینت بن گئے جب ائیرپورٹ سے واپسی پر فوٹوگرافرز نے وہیل چئیر پر جاتے کپل کی ویڈیو بنانے کی کوشش کی۔

daa9d9bed984 d8b4d8b1d985d8a7 d8aad8b5d8a7d988db8cd8b1 daa9dabedb8cd986da86d986db92 d9bed8b1 d981d988d9b9d988daafd8b1d8a7d981d8b1d8b2 1

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کپل شرما کو ایک شخص ائیرپورٹ سے وہیل چئیر پر بٹھا کر لے جا رہا ہے اسی دوران جب فوٹوگرافرز نے ویڈیو بنانے کی کوشش کی تو کپل آپے سے باہر ہو گئے اور فوٹوگرافرز کو گالی دیتے ہوئے کہا کہ ہٹو یہاں سے تم سب جس پر وہاں موجود فوٹوگرافر نے ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالی-

سوشل میڈیا پر جاری کی جانے والی ویڈیو میں فوٹو گرافرز کا کہنا تھا کہ کپل آپ ہمیں گالیاں دیں لیکن ہم آپ کی صحتیابی کی دعا کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے