1 مارچ, 2021
d8a2d986d8acdb81d8a7d986db8c d8a7d8afd8a7daa9d8a7d8b1 d8b3d988d8b4d8a7d986d8aa d8b3d986daafdabe daa9d988 d8a8dabed8a7d8b1d8aadb8c d8b3
بالی ووڈخبریںفن و ثقافتفیشن

آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ کو بھارتی سینما کے بڑے ایوراڈ سے نوازا گیا

آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کو حال ہی میں بھارت کے معتبر ایوراڈ دادا صاحب پھالکے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ایوارڈ 2021ء میں ‘کریٹکس بیسٹ ایکٹر’ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ممبئی میں دادا صاحب پھالکے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ایوارڈز 2021ء کی تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس ضمن میں دادا صاحب پھالکے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے سوشانت کو ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد پیش کی۔

خیال رہے کہ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2008ء سے ایک ٹی وی شو کیا تھا اور پھرسوشانت سنگھ راجپوت نے 2013ء میں فلم ‘کائے پو چے’ سے بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کیا تھا جس میں ان کی اداکاری کو خوب پسند کیا گیا تھا۔

گزشتہ سال 14 جون کو اداکار سوشانت سنگھ راجپوت اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے اور اب ان کی خودکشی کے معاملے میں سی بی آئی، ای ڈی اور این سی بی کی مختلف پہلوؤں پر تاحال تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے