25 جنوری, 2021
d8acd988db81db8c da86d8a7d988d984db81 d8a7d988d8b1 d8afdb8cd8a7 d985d8b1d8b2d8a7 d8a8dabed8a7d8b1d8aadb8c d8b4db81d8b1 d985d985d8a8d8a6
بالی ووڈمیگزین

جوہی چاولہ اور دیا مرزا بھارتی شہر ممبئی سے پریشان کیوں؟

بھارتی شہر ممبئی کی آلودہ ترین فضا سے بالی ووڈ اداکارہ بھی پریشان ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ نے ممبئی کی فضائی آلودگی سے پریشان ہو گئیں اس ضمن میں اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں انہوں نے کرونا کی وجہ سے لگنے والے لاک ڈاؤن کو بہتر قرار دیا۔

جوہی چاولہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ممبئی کی ہوا کو کیا ہوگیا ہے میں نے اپنی بالکونی میں چہل قدمی کرنا چاہی اور مجھے محسوس ہوا کہ میں مٹی اور صرف مٹی سانس سے اندر کھینچ رہی ہوں شاید لاک ڈاؤن اتنا برا نہیں تھا مجھے یاد ہے ہوا ان دنوں کتنی فرحت بخش تھی۔

جوہی چاولہ کے ٹویٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی اداکارہ دیا مرزا نے بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ انتہائی برا ہے، کیا یہ تعمیرات سے اڑنے والی مٹی ہے جلنے والا فضلہ، بھوسے کی راکھ یا اور کچھ؟

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ساحلی شہر ہونے کی وجہ سے ہی اس سال کے آغاز سے ممبئی دہلی کے مقابلے بدترین ائیر کوالٹی انڈیکس کا شکار رہا ایسا لگتا ہے کہ اب کچھ تبدیل نہیں ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی سمیت کئی بڑے شہروں کی فضا صحت کے لیے انتہائی خراب ہو گئی ہے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی، کولکتہ اور ممبئی آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے