1 مارچ, 2021
d985d8a7db81d8b1db81 d8aed8a7d986 daa9db8c d9bed8b1d988da88daa9d8b4d986 d985db8cdaba d8a8d986d986db92 d988d8a7d984db8c d988db8cd8a8 d8b3
فن و ثقافتٹیلی ویژنخبریں

ماہرہ خان کی پروڈکشن میں بننے والی ویب سیریز ’بارہواں کھلاڑی‘ کا ٹیزر جاری

رواں ماہ فروری کے آغاز پر ماہرہ خان نے اپنی پروڈکشن کمپنی ’سول فرائے فلمز‘ (Soul Fry Films) کا اعلان کرتے ہوئے اس کے بینر تلے ویب سیریز ’بارہواں کھلاڑی‘ بنانے کا اعلان کیا تھا تاہم اب ویب سیریز ’’بارہواں کھلاڑی‘‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے-

ماہرہ خان نے حال ہی میں اداکاری کے ساتھ پروڈکشن کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے اور اس ضمن میں انہوں نے کچھ روز قبل ہی اپنی پروڈکشن میں بننے والی پہلی ویب سیریز کا پوسٹر بھی جاری کیا تھا جسے شائقین کی جانب سے کافی پذیرائی ملی۔

ماہرہ کی جانب سے پوسٹ کیے جانے کے بعد اُن کے مداحوں کو ویب سیریز کی جھلکیاں دیکھنے کا انتظار تھا تاہم اب یہ انتظار ختم ہو گیا ہے کیوںکہ ماہرہ خان نے ویب سیریز کا پہلا ٹیزر جاری کر دیا ہے۔

ویب سیریز کی کہانی کرکٹ پر مبنی ہے جاری کردہ ٹیزر میں علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر اور یوٹیوبر شاہ ویر جعفری کی کرکٹ میں لڑائی دکھائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے اپنی ویب سیریز سے متعلق کہا تھا کہ اس فلم کی کہانی دوستی، رشتہ، اتحاد، کامیابی، ناکامی، محبت اور حوصلہ افزائی پر مبنی ہے، در حقیقت ہم نے سخت محنت اور محبت بھری مشقت کا مرحلہ عبور کیا ہے، ہماری یہ کوشش آپ کے لیے ہے۔

یہ سیریز سرمد کھوسٹ، میرا سیٹھی اور صبا فیصل جیسی کاسٹ سمیت نئی کاسٹ پر بھی مبنی ہے-’بارہواں کھلاڑی‘ کو ماہرہ خان اور نینا کاشف پروڈیوس کر رہی ہیں، اس کی کہانی شاہد ڈوگر نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض عدنان سرور سرانجام دیں گے-

ماہرہ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ’بارہواں کھلاڑی‘ کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کے فائنل کے فوری بعد ریلیز کیا جائے گا چونکہ پی ایس ایل کا فائنل آئندہ ماہ مارچ کے اختتام تک ہو گا اور خیال کیا جا رہا ہے کہ ’بارہواں کھلاڑی‘ کو اپریل سے قبل یا اپریل کے آغاز میں ریلیز کر دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے