1 مارچ, 2021
d8a8daaf d8a8d8a7d8b3 d8b3db8cd8b2d986 14 daa9d8a7 d9b9d8a7d8a6d9b9d984 d8a7d8afd8a7daa9d8a7d8b1db81 d8b1d8a8db8cd986db81 d8afd984db8c
فن و ثقافتبالی ووڈٹیلی ویژنخبریں

بگ باس سیزن 14 کا ٹائٹل اداکارہ ربینہ دلیک نے اپنے نام کر لیا

بھارت کے مقبول ترین رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 کا ٹائٹل اداکارہ ربینہ دلیک نے اپنے نام کر لیا-

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ رات بگ باس سیزن 14 کی فائنل قسط نشر کی گئی جس میں اداکارہ روبینہ دلیک فاتح قرار پائیں اداکارہ ربینہ دلیک وہ واحد کنٹسٹنٹ تھیں جنہوں نے بگ باس سیزن 14 کے گھر میں سب سے زیادہ وقت گزارا تھا۔

بگ باس سیزن 14 کی فاتح اداکارہ ربینہ دلیک نے یہاں ساڑھے4 ماہ کا عرصہ گزارا اور وہ سیزن 14 کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔

بگ باس 14 میں فتح حاصل کرنے والی ربینہ دلیک نے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ ہیں تو میں ہوں۔

خیال رہے کہ بگ باس سیزن 14 کے 3 فائنلسٹ میں نکی تنبولی، ربینہ دلیک اور گلوکار راہول ودیا شامل تھے بعد ازاں نکی تنبولی کم ووٹوں کے بناء پر فائنل کی ریس سے باہر ہو گئی تھیں۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے منعقد پول سروے میں 3 دن کے دوران 30 ہزارلوگوں نے روبینہ دلائک کے حق میں ووٹ دیئے تھے آن لائن سروے میں روبینہ 55 فیصد، راہول 23 فیصد ووٹ لے کر آگے رہے جبکہ علی اور راکھی کو عوام کی جانب سے 10 فیصد ووٹ حاصل ہوئے نکی تمبولی 2 فیصد ووٹ کے باعث اس دوڑ میں سب سے پیچھے رہیں-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے