26 جنوری, 2021
d8add988d8b1d985 d8b3d984d8b7d8a7d986 daa9db92 db81d8a7daba d8a8db8cd9b9db8c daa9db8c d9bedb8cd8afd8a7d8a6d8b4
فن و ثقافتٹیلی ویژن

حورم سلطان کے ہاں بیٹی کی پیدائش

ترکش ڈرامہ سیریل ‘میرا سلطان’ میں حورم سلطان کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے-

پاکستان کے نجی ٹی وی چینل جیو کہانی پراردو زبان میں ڈب کر کے نشر کیے جانے والے’میرا سلطان’ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ مریم اوزیرلی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

ترک اداکارہ نے بیٹی کی ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ آپ کے والد اور میں آپ کا اس دنیا میں استقبال کرتے ہیں۔


انہوں نے مزید لکھا کہ ہم آپ کی آمد سے بہت خوش ہیں اور آپ کی ہمیشہ حفاظت کریں گے۔

خیال رہے کہ جیو کہانی پر اردو میں ڈب کر کے نشر کیے جانے والے ترکی کے تاریخی ڈرامے ‘میرا سلطان’ کو پاکستان میں بے حد سراہا گیا تھا اور اس ڈرامے نے بھی مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے