اطلاعات کے مطابق معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کے خلاف ایک خاتون نے 2 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کر دیا۔
زاہدہ نامی خاتون نے حدیقہ کیانی بیوٹی سیلون سے بال خراب ہونے پر گلوکارہ کیخلاف دعویٰ دائر کیا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ حدیقہ کیانی کے سیلون سے بال اسٹریٹ کرائے، مضر کریموں کے استعمال سے بال گر گئے اور میری شخصیت مسخ ہوئی۔
خاتون کی درخواست پر حدیقہ کیانی، فرنچائز اونر، ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو 16 دسمبر کو عدالت میں طلب کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے حدیقہ کیانی سیلون کے فرنچائز اونر کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر عدالت میں جواب جمع کرائیں گے۔
دوسری طرف حدیقہ کیانی کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں سیلون پرایک ماہرٹیم بٹھائی ہوئی ہے ، اس خاتون کے بالوں کا مسئلہ اپنا ذاتی ہے میرے سیلون کا اس میں کوئی کردار نہیں۔