بدھ, اکتوبر 27
2
تعلیم و صحتایشیابین الاقوامیپاکستانخبریں

چین کا پاکستان کو کرونا ویکسین کی بڑی مقدار فراہم کرنے کا فیصلہ

چین نے پاکستان کو کرونا ویکسین کی بڑی مقدار فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رواں ہفتے ویکسین کی 20 لاکھ خوراکیں ملک پہنچیں گی۔

ذرایع وزارت صحت کے مطابق چین سے رواں ہفتے کرونا ویکسین کی 20 لاکھ خوراکیں ملک آئیں گی جن میں 15 لاکھ خریدی گئیں جبکہ 5 لاکھ کرونا ویکسین تحفے کے طور پر ہو گی، چین سے کرونا ویکسین کی 4 کھیپ آئیں گی۔

چین سے کرونا ویکسین کی سپلائی کا آغاز 21 اپریل سے ہو گا اور یہ سلسلہ 24 اپریل تک جاری رہے گا۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ چین سے 3 کھیپ خصوصی پروازوں جبکہ ایک قومی ایئرلائن (پی آئی اے) سے آئے گی، چین سے حالیہ کھیپ سائینوفارم اور سائینوویک ویکسین کی آئیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 5لاکھ سائینوویک ویکسین کی پہلی کھیپ 21 اپریل کو پاکستان پہنچے گی۔

چین سے 15 لاکھ سائینوفارم ویکسین کی 3 کھیپ پاکستان آئیں گی۔ چین کا 5 لاکھ کرونا ویکسین کا تحفہ 24 اپریل کو اسلام آباد پہنچے گا۔

خیال رہے کہ ملک میں وبا پر قابو پانے کے لیے بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے