1 مارچ, 2021
d8b1d8add985d8aa d8a7d984d984d8b9d8a7d984d985db8cd986efb7ba d8a7d8b3daa9d8a7d984d8b1d8b4d9bed8b3 daa9d986 d8b7d984d8a8d8a7 daa9d988
تعلیم و صحتپاکستانپنجابخبریںلاہور

رحمت اللعالمینﷺ اسکالرشپس کن طلبا کو دی جائے گی؟

معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ رحمت اللعالمینﷺ اسکالرشپ 50 فیصد میرٹ اور 50 فیصد ضرورت مند طلبا کو دیئے جائیں گے، طلبا و طالبات موبائل ایپ کے ذریعے اپلائی کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم کے ویژن اسلامی فلاحی ریاست کی جانب بزدار حکومت نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے ہونہار، مستحق طلبا کیلئے رحمت اللعالمینﷺ اسکالرشپ پروگرام کا آغاز کر دیا، 14891 انٹرمیڈیٹ اور بی ایس آنرز طلبا کو 41 کروڑ 70 لاکھ روپے کے وظائف ملیں گے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ رحمت اللعالمینﷺ اسکالرشپس سے کالجز اور جامعات کے طلبا مستفید ہوں گے، جس کا بجٹ1 ارب روپے تک بڑھا کر پروگرام کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا، اسکالرشپ 50 فیصد میرٹ اور 50 فیصد ضرورت مند طلبا کو دیئے جائیں گے، طلبا و طالبات موبائل ایپ کے ذریعے اپلائی کر سکیں گے۔

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب نے کہا کہ اسکالر شپ رقوم بینکوں کے ذریعے فراہم کی جائیں گی، گریڈ 1 سے 4 تک ملازمین کے بچوں کا کوٹہ بھی مختص کیا گیا ہے، نوجوان سرمایہ ہیں، حصول علم کیلئے سہولتیں فراہم کرنا ترجیح ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے