منگل, جون 15
d9bed986d8b4d986 d986db81 d8afdb8c d8aad988 d8b3d986d8afdabe daa9d8a7d8a8db8cd986db81 daa9db8c d8aad986d8aed988d8a7db81db8cdaba
جرم و انصافپاکستانخبریںسکھرسندھکراچی

“پنشن نہ دی تو سندھ کابینہ کی تنخواہیں بند کرنے کا حکم دیا جائیگا”

سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نے مارکیٹ کمیٹی کے ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہیں جاری نہ کرنے پر اہم فیصلہ کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ میں مارکیٹ کمیٹی کے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن جاری نہ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس آفتاب گورڑ پر مشتمل سنگل بینچ نے سماعت کی۔

سماعت کے آغاز پر عدالت نے وزیر زراعت اور سیکریٹری کی تنخواہیں جاری کرنے کی درخواست مسترد کر دی اور ریمارکس دئیے کہ اگر آئندہ سماعت پر سکھر مارکیٹ کمیٹی کے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن جاری نہیں کی گئیں تو سندھ کابینہ کی تنخواہیں بند کرنے کا حکم دیا جائیگا۔

سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے کہ جب تک یہ معاملہ حل نہیں ہوتا، وزیر زراعت اور سیکریٹری کی تنخواہیں بند رہیں گی، عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈی جی زراعت کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت تین ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ18 مارچ کو اسی بینچ نے کتوں کے کاٹنے کے واقعات پر رابطہ نہ کرنے پر دو ارکان سندھ اسمبلی کو معطل کر دیا تھا، عدالت کی جانب سے معطل کئے جانے والوں میں فریال تالپور اور گیان چند اسرانی شامل تھے، سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نے دونوں ارکان کی معطلی کا تحریری فیصلہ بھی جاری کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے