بدھ, جون 16
d8aedb8cd8b1d9bed988d8b1 d984d8a7d9bed8aadb81 d8a8da86db92 daa9db8c d8aad8b4d8afd8af d8b2d8afdb81 d984d8a7d8b4 daa9dabedb8cd8aad988daba
جرم و انصافپاکستانخبریںسکھرسندھ

خیرپور: لاپتہ بچے کی تشدد زدہ لاش کھیتوں سے برآمد

صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں دو روز سے لاپتہ بچے کی لاش کھیتوں سے ملی ہے۔

گمبٹ پولیس کے مطابق گمبٹ میں کچے کےعلاقے سے دس سالہ بچے کی لاش ملی ہے، بچہ دو روز سے لاپتہ تھا، گمشدگی کی ایف آئی آر مقامی تھانے مین درج ہے۔

پولیس کے مطابق بچے کی تلاش جاری تھی کہ آج اس کی لاش برہنہ حالت میں کھیتوں سے ملی، ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچے کو گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی جانچ پڑتال کے لئے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ خیرپور کے علاقے پیر جو گوٹھ میں سات سالہ بچی کو اغوا اور مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا، بچی کی شناخت مونیکا کے نام سے ہوئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق سفاک درندوں نے جرم چھپانے کے لیے معصوم بچی کو گلا دبا کر قتل کر کے لاش وہیں چھپا دی، لوگ جب باغ میں پہنچے تو بچی کی لاش ملی، واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی ، پولیس نےجائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کےلیےاسپتال منتقل کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال خیرپور میں ہی دلخراش واقعہ رونما ہوا تھا، جہاں استاد کے بھیس میں موجود ملزم سارنگ شر نے ٹیوشن پڑھنے کے لئے آنے والے بچے کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بناڈالا تھا، اس دلخراش واقعے کی کوریج دنیا بھر کے اخبارات نے کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے