1 مارچ, 2021
15 d8b3d8a7d984 d982d8a8d984 d8b3db8cd8a7d8b3db8c d985d8aed8a7d984d981d8aa d9bed8b1 d982d8aad984 db81d988d986db92 d988d8a7d984db92 d8b4
جرم و انصافپاکستانخبریںکراچی

15 سال قبل سیاسی مخالفت پر قتل ہونے والے شہری کو انصاف مل گیا

صوبہ سندھ کے شہر محراب پور میں 15 سال قبل ہونے والے کیس کا دوبارہ ٹرائل، سیاسی مخالفت پر قتل کرنے والے کو عمر قید کی سزا دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے شہر محراب پور میں 15 سال پرانے قتل کیس کا ٹرائل دوبارہ کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوا۔

سنہ 2006 میں ہونے والے اس جرم میں سلیمان نامی شہری کو قتل کیا گیا تھا، استغاثہ نے بتایا کہ شہری کو سیاسی مخالفت پر قتل کیا گیا۔

اے ٹی سی نے قتل کا جرم ثابث ہونے پر مجرم اختر علی کو عمر قید کی سزا سنا دی، مجرم پر 2 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ مجرم اختر علی کو 2 لاکھ روپے مقتول کے ورثا کو ادا کرنا ہوں گے۔

مجرم کو غیر قانونی اسلحے کے مقدمے میں بھی 7 سال قید کا حکم دیا گیا ہے، مقدمے میں مفرور دیگر ملزمان عطا مری اور ریاض شاہ کو اشتہاری قرار دے دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے