28 جنوری, 2021
Khawaja Asif 2
جرم و انصافپاکستانخبریںسیاستلاہور

نیب نے خواجہ آصف کی 10بڑی کمپنیوں میں انویسٹمنٹ اور شئیرز کا پتا لگا لیا

نیب نے خواجہ آصف کی 10بڑی کمپنیوں میں انویسٹمنٹ اور شئیرز کا پتا لگا لیا، جس میں بتایا گیا کہ خواجہ آصف نے 2010 سے 2020 تک سرمایہ کاری کی اور شیئر خریدے۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کےخلاف تحقیقاتی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرا دی، جس میں بتایا گیا ہے کہ نیب نےخواجہ آصف کی 10 بڑی کمپنیوں میں انویسٹمنٹ، شئیرز کا پتا لگا لیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ نیب نے پرائیویٹ بروکرسے خواجہ آصف کے شئیرز کی تفصیلات حاصل کیں، جس کے مطابق خواجہ آصف کے آئی ٹی کی ایک کمپنی میں ایک کروڑ سے زائد کے شئیرز، 3 بینکوں میں ایک کروڑ 16 لاکھ سے زائد کے شئیرز اور سوئی سدرن گیس پائپ لائنزمیں 77 لاکھ سے زائد کے شیئرہیں۔

نیب نے بتایا  کہ خواجہ  آصف اینگرو کارپوریشن اور نیشنل ریفائنری لمیٹڈ میں 9 لاکھ 34 ہزارکے شیئر ، نجی فارماسیوٹیکل کمپنی میں 4 لاکھ 42 ہزار اور نجی کمپنی میں 7 لاکھ سے زائد شیئر کے مالک ہیں، خواجہ آصف نے2010ء سے 2020ء تک سرمایہ کاری کی اور شیئرخریدے۔

یاد رہے اس سے قبل نیب نے خواجہ آصف کی جانب سے کشمالہ طارق کو ادائیگیوں کے شواہد حاصل کئے تھے ، خواجہ آصف نےکشمالہ طارق کے اکاؤنٹ میں 12 کروڑ روپے منتقل کیے، کشمالہ طارق کو ادائیگیاں خواجہ آصف کے فرنٹ مین نے کیں۔

نیب کے مطابق خواجہ آصف کے فرنٹ مین نےجنوری 2015ء میں 7 کروڑ جمع کرائے جبکہ کشمالہ طارق نے مئی 2015ء میں 5 بار ایک ایک کروڑ روپے نکلوائے، کشمالہ طارق کے اکاؤنٹ میں ستمبر 2015ء میں 5 کروڑ آن لائن جمع ہوئے جس کے بعد انہوں نے مارچ 2016ء میں 3 کروڑ روپے نکلوائے، کشمالہ طارق نے اگست 2016ء میں 4 کروڑ روپے نکلوائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے