28 جنوری, 2021
d8b3d986d8afdabe d985d8afd8b1d8b3d8aadb81 d8a7d984d8a7d8b3d984d8a7d985 daa9db92 d8a8d8a7d986db8c d8add8b3d986 d8a2d981d986d8afdb8c daa9
جرم و انصافپاکستانخبریںکراچی

سندھ مدرستہ الاسلام کے بانی حسن آفندی کے پوتے کا قتل : مرکزی ملزم سمیت 5 ملزمان گرفتار

پولیس نے سندھ مدرستہ الاسلام کے بانی حسن آفندی کے پوتے زین آفندی کا قتل کیس میں مرکزی ملزم سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں سے3واقعے میں براہ راست ملوث ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے سندھ مدرستہ الاسلام کے بانی حسن آفندی کے پوتے زین آفندی کے قتل کے مرکزی ملزم سمیت5ملزمان کو گرفتار کرلیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے تمام افراد افغان شہری ہیں اور ان میں سے 3واقعے میں براہ راست ملوث ہیں۔

،ذرائع نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئےمختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے، چنیسرگوٹھ، محمودآباد، ناظم آباد، منگھوپیر اور اورنگی میں کارروائیاں کی گئیں، ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا، ملزمان کی گرفتاری کو جلد میڈیا کے سامنے لایا جائے گا۔

پولیس نے مجموعی طور پر 8 سے 10 افراد کو حراست میں لیا تھا، ملزمان سے تفتیش کیلئے سی ٹی ڈی افسران کو طلب کر لیا گیا ہے، حراست میں لیے گئے ملزمان کی نشاندہی پر مزیدچھاپے جاری۔

یاد رہے بانی سندھ مدرستہ الاسلام حسن آفندی کے پوتے زین آفندی کو 6 جنوری کی صبح گھرمیں گھس کر قتل کیا گیا تھا، جس کے بعد زین آفندی کے قتل کا مقدمہ اہلیہ انیقہ زین کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے