26 جنوری, 2021
d986d986daa9d8a7d986db81 d985db8cdaba daafd988d8b1d8afd988d8a7d8b1db81 d8add985d984db81 daa9db8cd8b3 daa9db92 d985d8acd8b1d985d988daba
جرم و انصافپاکستانخبریںلاہور

ننکانہ میں گوردوارہ حملہ کیس کے مجرموں کو عدالت نے سزا سنا دی

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ننکانہ میں سکھوں کے گوردوارے پر حملہ کیس میں 3 مجرموں کو سزا سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق آج لاہور کی اینٹی ٹیررازم کورٹ میں گوردوارہ حملہ کیس کی سماعت ہوئی، پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان نے ننکانہ میں گوردوارے پر حملہ کیا۔

پراسکیویشن کے مطابق ملزمان نے حملے کے دوران سکھوں کے خلاف تقاریر کیں جس کی وجہ سے پورے پاکستان میں خوف و ہراس اور انتشار پھیلا۔

ملزمان کے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ لگائے گئے حملے کے الزامات غلط ہیں، انھوں نے ریلی نکالی تھی، کچھ نامناسب الفاظ پر بعد میں معافی بھی مانگی گئی۔

عدالت نے کیس کی سماعت مکمل ہونے پر 3 مجرموں کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنا دی، ملزم عمران چشتی کو 2 سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی جبکہ محمد سلمان اور محمد احمد کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔

عدالت نے ناکافی ثبوتوں اور شہادتوں کے باعث 5 دیگر ملزمان کو بری کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے