17 جنوری, 2021
daafd8a7da91db8cd988daba daa9db8c d8a7d985d9bed988d8b1d9b9 d9bed8b1 d9bed8a7d8a8d986d8afdb8c db81d8a7d8a6db8cdaa9d988d8b1d9b9 d986db92
کاروبارپاکستانجرم و انصافخبریںلاہور

گاڑیوں کی امپورٹ پر پابندی: ہائیکورٹ نے فریقین کو طلب کر لیا

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی ہائیکورٹ نے گاڑیوں کی درآمد پر پابندی کے خلاف درخواست پر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں گاڑیوں کی درآمد پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ گاڑیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور گاڑی خریدنا عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوچکا ہے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کی درآمد پر پابندی ختم کر کے ان کی قیمت میں کمی لائی جا سکتی ہے لیکن حکومت نے گاڑیوں کی درآمد پر پابندی لگا رکھی ہے جس کی وجہ سے مقامی کمپنیاں من مانی کر رہی ہیں۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ گاڑیوں کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوٸے فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے