ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی تجاویز سامنے آ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے 16 جنوری سے قیمتوں پر ورکنگ پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی۔ پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز ہے۔
اوگرا نے ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 57 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز رکھی ہے۔
ذرایع نے بتایا کہ اوگرا نے 16 جنوری سے قیمتوں پرورکنگ پٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات قیمتوں کی ورکنگ 30 روپے فی لیٹر لیوی کے مطابق کی گئی۔
البتہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا فیصلہ وزارت خزانہ اور وزیر اعظم کی مشاورت سے ہو گا۔
یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز پر وزیراعظم نے پٹرول کی قیمت میں 2.31 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1.80 روپے فی لیٹر اضافہ منظور کیا تھا۔
لیکن اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 10.68 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8.37 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی جسے عمران خان نے مسترد کر دیا تھا۔