17 جنوری, 2021
4
کاروباراسلام آبادپاکستانخبریں

اقتصادی رابطہ کمیٹی کل 5 سالہ ٹیکسٹائل پالیسی کی منظوری دے گی

اقتصادی رابطہ کمیٹی کل 5سالہ ٹیکسٹائل پالیسی کی منظوری دے گی، ٹیکسٹائل پالیسی میں انڈسٹری کی بحالی کیلئے مراعات رکھی گئی ہیں جبکہ بند ٹیکسٹائل ملز کی بحالی کیلئے بھی خصوصی اقدامات کئے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا، جس میں ٹیکسٹائل پالیسی پیش کی جائے گی اور کمیٹی 5سالہ ٹیکسٹائل پالیسی کی منظوری دے گی، ای سی سی منظوری کے بعد وفاقی کابینہ سے ٹیکسٹائل پالیسی کی حتمی منظوری لی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل پالیسی میں انڈسٹری کی بحالی کیلئے مراعات رکھی گئی ہیں جبکہ بندٹیکسٹائل ملزکی بحالی کیلئے بھی خصوصی اقدامات کئے جانے اور ٹیکسٹائل برآمدی صنعتوں کوبجلی گیس میں رعایت دیئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق نئی ٹیکسٹائل مل لگانے کےلئے خصوصی پیکج رکھاگیاہے، موثرٹیکسٹائل پالیسی نہ ہونے سےگزشتہ دورمیں 200ملز بند تھیں، وزیراعظم کی ہدایت پر پانچ سالہ پالیسی تیار کی گئی ہے۔

چیئرمین اپٹما عادل بشیر کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل پالیسی سےانڈسٹری کی بحالی کیلئے پرامید ہیں۔

یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں ٹیکسٹائل سیکٹر میں برآمد کنندگان کے لیکویڈیٹی مسائل کے حل کیلئے وزارت تجارت نے 1.78 ارب کی رقم جاری کئے گئے تھے، مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ ہمارے برآمد کنندگان کے لیکویڈیٹی مسائل حل ہو جائیں گے، نان ٹیکسٹائل سیکٹر کے ڈی ایل ٹی ایل کو بھی جلد ہی رقم جاری کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے