26 جنوری, 2021
7
کاروبارایشیابین الاقوامیخبریںمعیشیت

چین کی صنعتی پیداوار سے متعلق اشاریوں میں اضافہ

دسمبر 2020 کے دوران صنعتی پیداوار سے متعلق چین کے اشاریوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ یہ بات چینی محکمہ برائے شماریات نے گزشتہ روز اپنی ایک پریس ریلیز میں کہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین کے قومی محکمہ برائے شماریات نے 11 جنوری کو دسمبر 2020 کےلیے قومی سی پی آئی (صارف قیمت اشاریہ) اور پی پی آئی (صنعتی پروڈیوسروں کی سابقہ فیکٹری قیمت اشاریہ) کے اعدادوشمار کا اجرا کیا ہے جس کی تفصیلات قومی شماریات بیورو کے سینئر عہد یدار، ڈونگ لی جوان نے پیش کیں۔

ان کے مطابق سی پی آئی میں گزشتہ ماہ اور گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ دسمبر میں مختلف علاقوں اور محکموں نے وبائی امراض کی روک تھام اور کنٹرول میں بہتری کے ساتھ ساتھ معاشی و معاشرتی ترقی کے نتائج کو بہتر بنایا ہے۔

اس عرصے میں صارفین کی جانب سے طلب میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ساتھ ہی ساتھ شدید موسمی حالات اور بڑھتے ہوئے اخراجات کی وجہ سے پہلے سی پی آئی میں کمی اور پھر اضافہ دیکھا گیا۔

گزشتہ ماہ سی پی آئی میں 0.6 فیصد کمی ہوئی جبکہ رواں ماہ اس میں 0.7 فیصد کا اضافہ ہوا۔ علاوہ ازیں، پچھلے ماہ کے مقابلے میں پی پی آئی میں اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں اس میں کمی آئی ہے۔

دسمبر 2020 میں گھریلو طلب کی مستحکم بحالی اور کچھ بین الاقوامی اجناس کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے صنعتی مصنوعات کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ ہوا ہے۔

پچھلے ماہ کے مقابلے میں پی پی آئی میں 1.4 فیصد کا اضافہ ہوا۔ تاہم گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں پی پی آئی میں 0.4 فیصد کی کمی آئی ہے جبکہ اس میں 1.3 پرسنٹیج پوائنٹ کی کمی دیکھی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے