بدھ, اکتوبر 27
49
کاروبارایشیاپاکستانگلگت

ملکی ادارے کا بڑا اقدام، ایک سال قبل پھنسنے والے کنٹینرز نکال لئے

نیشنل لاجسٹکس سیل نے موسم کی سختی کو پس پشت ڈالتے ہوئے اہم کارنامہ سر انجام دیا ہے۔

ترجمان این ایل سی کے مطابق چین میں پھنسے کنٹینرز کو سلک روٹ ڈرائی پورٹ سوست تک پہنچانے کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، یہ کنٹینرز گزشتہ سال دسمبر میں کرونا کی وجہ سے پھنس گئے تھے۔

این ایل سی ترجمان نے بتایا کہ پھنسے کنٹینرز کو لانے کیلئے خنجراب بارڈر عارضی طور پر 15 سے 25 دسمبر تک کھولاگیا، 15 دسمبر سے ہی کنٹینرز کی نقل و حمل شروع ہوئی، این ایل سی نے سرد موسم کے باوجود کنٹینرز کی نقل وحمل کا کام شروع کیا۔

ترجمان کے مطابق خنجراب بارڈر پر یہ اشیا این ایل سی ڈرائی پورٹ سوست تک بھیجی گئیں، خالی کنٹینرز کو دوبارہ خنجراب پہنچا کر چینی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے