25 جنوری, 2021
3
کاروبارپاکستانخبریں

پی آئی اے کا عوام کو تحفہ، کرایوں میں زبردست کمی

پی آئی اے نے موسم سرما کی چھٹیوں کیلئے خصوصی رعائتی کرائے متعارف کرا دیے۔

قومی ایئرلائن سے سفر کرنے والوں کے لیے خوشخبری ہے کہ پی آئی اے نے کرائیوں میں کمی کر دی ہے۔کرائیوں میں 30 فیصد رعایت تمام اندرون ملک پروازوں پر دی گئی ہے۔

اندرون ملک یک طرفہ کرایہ 12 ہزار 275 کم ہو کر 8 ہزار 500 ہو گیا ہے۔

پی آئی اے کا اندرون ملک دو طرفہ کرایہ 24ہزار 600 سے کم ہو کر 17 ہزار روپے کردیا گیا۔ رعائتی کرائیوں پر عمل درآمد آج سے ہو گا۔

ترجمان عبداللہ خان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کرائیوں میں کمی کا مقصد موسم سرما کی چھٹیوں میں سفر کیلئے عوام کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، اسکولوں میں چھٹیوں کے دوران سفر کرنا اور گھر آنا سب کی خواہش ہوتی ہے پی آئی اے کی جانب سے خصوصی کمی تمام ایسے لوگوں کیلئے تحفہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے