25 جنوری, 2021
10
کاروبارپاکستانخبریں

سونے کی قیمتیں‌ پھر آسمان کو چھونے لگیں، ڈالر بھی مہنگا ہو گیا

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1،600 روپے اضافے کے بعد 110،700 روپے ہو گئی۔

فی تولہ قیمت میں اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 1،372 روپے اضافے کے بعد 94،907 روپے ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت آسمان کو چھونے لگی، جس کے باعث سونے کی قیمتوں میں 33 ڈالر اضافے کے بعد 1،831 ڈالر فی اونس پر ٹریڈنگ جاری رہی۔

ڈالر کی قدر میں اضافہ:
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کو پھر پَر لگ گئے جس کے باعث ڈالر 64 پیسے مہنگا ہو گیا۔
فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ انٹر بینک میں ڈالر 159.82 سے بڑھ کر 160.46 روپے پر بند ہوا۔

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی کا رجحان رہا، آج 100 انڈیکس میں 362 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 0.87 اضافے سے 42،027 کی سطح پر بند ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے