20 جنوری, 2021
2 155
خبریںبین الاقوامیفلمزفن و ثقافتہالی ووڈ

ٹام اینڈ جیری کی شرارتیں جلد بڑی اسکرین پر ہوں گی

ہم سب نے اپنے بچپن میں ٹام اینڈ جیری کارٹون ضرور دیکھا ہے اور بڑے ہونے کے بعد بھی ہماری اس کے لیے پسندیدگی میں کوئی کمی نہیں آئی۔ یہ مقبول کارٹون اب جلد بڑے پردے پر پیش کیے جائیں گے۔

وارنر بروز کی پیش کردہ ٹام اینڈ جیری کی اس فلم میں یہ دونوں حقیقی زندگی میں اینیمیٹڈ صورت میں پیش کیے جائیں گے۔

ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ ٹام اور جیری کسی طرح امریکہ کے شہر نیویارک پہنچتے ہیں، جیری یعنی چوہا نیویارک کے ایک مشہور ہوٹل میں جا کر رہنے لگتا ہے۔

اس وقت ہوٹل میں ایک شادی کی تیاریاں جاری ہوتی ہیں جسے صدی کی سب سے بڑی شادی قرار دیا جا رہا ہوتا ہے۔

ہوٹل انتظامیہ چوہے کی موجودگی کے بارے میں جان کر نہایت پریشان ہو جاتی ہے اور اسے بھگانے کے لیے ایک بلی کو لایا جاتا ہے جو کوئی اور نہیں ٹام ہے۔

فلم میں کلوئی گریس اور مائیکل پینا سمیت دیگر اداکار اپنے فن کا جلوہ دکھائیں گے، فلم کی ہدایات ٹم اسٹوری نے دی ہیں۔

فلم کو اگلے برس سنہ 2021ء میں ریلیز کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے