0
0
0
سری دیوی کی دبئی کے ایک ہوٹل میں اچانک موت نے دنیا بھر میں ان کے شائقین کو غمگین کر دیا تھا۔

یہ ایوارڈ انھیں نئی دہلی میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں 2017 میں بننے والی فلم 'مام' میں ان کے کردار پر دیا گیا جسے ان کے خاوند اور بیٹیوں نے ان کی جگہ وصول کیا۔

بونی کپور نے کہا: 'آج سری دیوی بہت خوش ہوتیں۔ ہم انھیں یاد کر رہے ہیں اور یہ بہت پرفخر لمحہ ہے۔'

فلم مام میں سری دیوی نے ایک ماں کا کردار ادا کیا تھا جو اپنی سوتیلی بیٹی کے ریپ کا انتقام لیتی ہے۔ سری دیوی کو اس کردار پر پہلے ہی چھ مختلف ایوارڈ مل چکے ہیں۔

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس