17 جنوری, 2021
1 105
خبریںافریقہبین الاقوامیجرم و انصافسیاست

الجزائر میں بچے اغوا کرنے والے مجرموں کو سزائے موت دینے کی منظوری

میڈیا رپورٹس کے مطابق بچوں کے اغوا میں ملوث افراد کو سخت ترین سزائیں دینے کے لیے قانون سازی کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا۔ اس بل میں بچوں کو اغوا کرنے والے مجرموں کو سزائے موت دینے کی تجویز دی گئی تھی جسے منظور کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ الجزائر میں سزائے موت کا قانون باضابطہ طور پر ختم نہیں کیا گیا ہے تاہم 1993ء کے بعد اس سزا پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔ 1993ء میں بھی دہشت گردی کے ایک مقدمے میں آخری مرتبہ موت کی سزا دی گئی تھی۔

قومی اسمبلی سے منظور ہونے والا یہ بل کونسل آف دی نیشن میں پیش ہوگا اور وہاں سے منظوری کے بعد قانون کی شکل اختیار کر لے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے