پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں چھاپہ مار کر دوڈکیتوں کو گرفتار کیا گیا جو طالبہ مصباح کے قتل میں بھی ملوث ہیں۔

شعیب سعید آسی

 پولیس نے ڈکیتی مزاحمت پر قتل کی جانے والی یونیورسٹی طالبہ مصباح کے قاتل گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں چھاپہ مار کر دوڈکیتوں کو گرفتار کیا گیا جو طالبہ مصباح کے قتل میں بھی ملوث ہیں۔

ضلع شرقی پولیس نے سہراب گوٹھ میں الاعظم اسکوائر کے قریب خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارکر دو ڈکیتوں کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان 3 اکتوبر کو موچی موڑ کے قریب طالبہ مصباح کے قتل سمیت ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔

ایس ایس پی ایسٹ نے واقعے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ واردات کے دوران چھینے گئے موبائل فون کی لوکیشن سہراب گوٹھ افغان بستی کے قریب آئی تھی۔

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس