پولیس کےمطابق آغازمیں ذمہ دارخاتون نےتحقیقات میں تعاون کایقین دلایا لیکن بعد میں بغیر بتائےامریکا چلی گئیں۔

شعیب سعید آسی

برطانیہ میں گاڑی کی ٹکرسےنوجوان کوہلاک کرنےوالی امریکی سفارتی اہلکارکی اہلیہ کا نام منظرعام پرآگیا۔

رواں سال اگست میں برطانیہ کےعلاقے نارتھ ہیمپٹن میں امریکی سفارتکار کی اہلیہ ANNE SACOOLAS کی گاڑی کی ٹکر سے ایک برطانوی نوجوان ہلاک ہوگیا تھا۔

پولیس کےمطابق آغازمیں ذمہ دارخاتون نےتحقیقات میں تعاون کایقین دلایا لیکن بعد میں بغیر بتائےامریکا چلی گئیں۔

مقتول کی والدہ نےخاتون کے امریکا فرارپرشدید غم وغصے کا اظہارکیاہے جب کہ سماجی رابطوں کی سائٹس پربھی برطانوی شہری خاتون کی فرار کو بےعزتی، رسوائی اور ذلت قرار دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہےکہ امریکا، برطانیہ کا کیسااتحادی ہے جو سفارتی استثنا کے نام پر انصاف کا قتل کررہاہے۔

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس