عمران اشرف سے پہلے کئی اداکاروں نے ایسے کردار کیے ہیں اور انہوں (عمران اشرف) نے بھی صرف مصنوعی اداکاری کی ہے: اداکار فردوس جمال کی عمران اشرف پر تنقید

شعیب سعید آسی

داکار فردوس جمال نے ماہرہ خان کے بعد مشہور کردار ’بھولے‘ کو بھی تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

ڈرامہ سیریل ’رانجھا رانجھا کردی‘ میں اداکار عمران اشرف نے ’بھولے‘ کا کردار کیا تھا اور اس کردار میں ایسی جان ڈالی کہ یہ کردار زبان زد عام ہوگیا۔

بھولے کا کردار ایسے لڑکے کا کردار تھا جو دماغی طور پر کمزور ہے اور بھول چوک والی حرکتیں کرتا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں فردوس جمال اور اداکار منور سعید مہمان تھے۔ میزبان نے جب سوال کیا کہ آپ کے خیال میں دور حاضر میں ایسا کون سا اداکار ہے جس کے بارے میں آپ سمجھتے ہیں کہ اس کا مستقبل روشن ہے؟

اس پر فردوس جمال نے دور حاضر کے تمام اداکاروں کو ’شو پیس‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے ’یہ سارے ماڈلز ہیں، شو پیش ہیں، انہیں یہ شعور نہیں آیا کہ اداکاری کچھ اور چیز ہے‘۔

جب میزبان نے فردوس جمال کی توجہ ’بھولا‘ کا مشہور کردار ادا کرنے والے عمران اشرف کی جانب دلائی تو ساتھ بیٹھے منور سعید نے عمران اشرف کی تعریف کی تاہم فردوس جمال نے ایک بار پھر تنقید شروع کردی۔

فردوس جمال نے کہا کہ عمران اشرف نے جو بھولا کا کردار کیا وہ برجستہ نہیں تھا بلکہ ایسا لگ رہا تھا کہ وہ بھولا بننے کی اداکاری کررہا ہے۔

فردوس جمال نے کہا کہ عمران اشرف نے بھولے کے کردار کی صرف اداکاری جس سے مصنوعی ہونے کا تاثر ملتا ہے انہوں نے اس کردار میں ڈوب کر خود کو بھولا کی طرح پیش نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی بھولے جیسے کردار کئی اداکاروں نے کیا ہے اور انہوں نے اس کردار میں ڈوب کر دکھایا ہے، افسوس کی بات یہ ہے کہ آج کل کے لوگوں نے وہ پرفارمنسز دیکھی ہی نہیں ہیں۔

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس