0
0
0
رینکنگ جاری ہونے کے بعد فہیم اشرف نے آئی سی سی کی ٹوئٹ کو ہی آگے بڑھاتے ہوئے شاداب کو مخاطب کیا اور پنجابی میں لکھا کہ "بھائی میں تمہارے پیچھے آرہا ہوں۔

شعیب سعید آسی

 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی رینکنگ کو لے کر پاکستانی کرکٹرز شاداب خان اور فہیم اشرف کے درمیان سوشل میڈیا پر دلچسپ مکالمہ دیکھنے کو ملا۔

ٹی 20 کرکٹ میں بولرز کی نئی رینکنگ میں فہیم اشرف دسویں پوزیشن پر ہیں جب کہ شاداب کا تیسرا نمبر ہے۔

رینکنگ جاری ہونے کے بعد فہیم اشرف نے آئی سی سی کی ٹوئٹ کو ہی آگے بڑھاتے ہوئے شاداب کو مخاطب کیا اور پنجابی میں لکھا کہ "بھائی میں تمہارے پیچھے آرہا ہوں۔۔بچ کے رہنا میرے فارم لگی ہوئی ہے۔۔۔تیرے بھائی کی گیندیں بہت تیز ہو رہی ہیں۔"

اس پر شاداب خان بھی چپ نہیں رہے اور انہیں جواب دیا کہ "کوئی نہیں ویر جی (بھائی جی)اپنی بھی گوگلی جگہ پر ہورہی، ایک نمبر پر نظر ہے اپنی ۔۔۔ابھی بڑا دور ہے میرا بھائی محنت کرو محنت۔"

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس