0
0
0
حفیظ کے ٹوئیٹ پر ٹوئٹر صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آرہے ہیں

شعیب سعید آسی

کیریبیئن لیگ کھیلنے میں مصروف محمد حفیظ کرکٹ کے میدان میں تو خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا پارہے تاہم سوشل میڈیا پر اپنی دلچسپ تصاویر پوسٹ کررہے ہیں ۔

آل راؤنڈر محمد حفیظ سری لنکا  کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم میں اپنی جگہ بنانے میں ناکام رہے تاہم وہ اس وقت ویسٹ انڈیز میں کیربیئن لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں لیکن وہاں بھی وہ متاثر کن کھیل پیش کرنے میں ناکام نظر آرہے ہیں۔حفیظ نے ٹوئٹر پر اپنی تصاویر پوسٹ کی ہیں جس میں وہ کسی بھوت سے کم دکھائی نہیں دے رہے۔

اس موقع پر محمد حفیظ کے ساتھ سینٹ پیٹریاٹس کی ٹیم کے کپتان کارلوس بریتھ ویٹ اور دیگر کھلاڑی بھی موجود ہیں۔

محمد حفیظ کاکہنا ہے کہا کہ "وہ سب یہاں مل کر خوب لطف اندوز ہوئے ہیں"

حقیت یہ ہے کہ محمد حفیظ اور ان کے ساتھی ویسٹ انڈیز کے جزیرے سینٹ لوسیا کے مشہور گندھک کے چشمے میں موجود ہیں جہاں غسل کے لیے دنیا بھر سے لوگ آتے ہیں۔

حفیظ کے ٹوئٹ پر ٹوئٹر صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آرہے ہیں ۔کسی کا کہنا ہے کہ "حفیظ سر پاکستان میں کیچڑ کم تھا جو وہاں جا کے مل لیا"۔

جب کہ اکثر صارفین نے  مزاحیہ انداز میں تصاویر پر ان کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ یہ دنیا کا واحد آتش فشاں ہے جہاں تفریح کیلئے جایا جسکتا ہے۔

یہ گندھک کا چشمہ ایک آتش فشاں کے پھٹنے سے وجود میں آیا ہے جس سے بہہ کر آنے والا پانی سلفر اور دیگر معدنیات سے بھرپور ہے اور اتنا گرم ہے کہ انسان اس میں باآسانی غسل کرسکتے ہیں،جب کہ آتش فشاں سے آنے والی مٹی کو بھی سیاح اپنے جسم پر لگاتے ہیں۔

سیاح چشمے کے نیم گرم پانی سے لطف اندوز کر نہ صرف پرسکون محسوس کرتے ہیں بلکہ اس یہاں غسل کرنے سے چہرے کی تازگی اور شادابی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس