0
1
0
فلمساز خالد سکندر اور ہدایتکار ملک خالد ابراہیم کی فلم ”گجر ویر“ میں یاد گار کردار کر رہی ہوں جو مدتوں یاد رہےگا‘

شعیب سعید آسی

معروف اداکارہ چاہت شیخ اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ میں مصروف‘فلم آئندہ چند ماہ میں ریلیز ہوگی۔اپنے ایک انٹرویو میں چاہت شیخ نے کہا ہے کہ پنجابی فلموں کے ریلیز ہونے سے سینما گھروں کی رونقیں لوٹ آئیں گی‘ جتنی زیادہ نئی فلمیں بنیں گی فلم انڈسٹری اتنی زیادہ مضبوط ہو گی‘نئے ٹیلنٹ کو موقع دیاجائے تو ہم بالی وڈ کو کہیں پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلمساز خالد سکندر اور ہدایتکار ملک خالد ابراہیم کی فلم ”گجر ویر“ میں یاد گار کردار کر رہی ہوں جو مدتوں یاد رہےگا‘ خواہش ہے کہ ایسا کردار ادا کروں جومدتوں یاد رہے اور فلم شائقین اس سے متاثر ہوں۔اداکارہ نے بتایا کہ اس کے ساتھ ساتھ دیگر پراجیکٹ میں بھی مصروف ہوں اور سٹیج کو بھی وقت دے رہی ہوں۔

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس