0
0
0
بھارتی فوج نے ایل او سی پر حاجی پیر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سپاہی غلام رسول شہید ہوگیا، آئی ایس پی آر

شعیب سعید آسی

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایل او سی پر بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر حاجی پیر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سپاہی غلام رسول شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے سپاہی غلام رسول کا تعلق بہاولنگر سے تھا۔

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس