0
0
0
سعید غنی نے کہا کہ کمیٹیاں بنانے اور اعلانات سے کراچی کے مسائل حل نہیں ہوں گے،

شعیب سعید آسی

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہےکہ علی زیدی نے کراچی کوصاف کرنے کے بجائے مزید گندگی پھیلادی اور وہ اپنی مہم ختم کرچکے ہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ کمیٹیاں بنانے اور اعلانات سے کراچی کے مسائل حل نہیں ہوں گے، مسائل کے حل کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا، وزیراعظم کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی نے سنجیدگی دکھائی اور تعاون مانگا تو سندھ حکومت معاونت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ میئر کے اختیارات کو کوئی ایم این اے یا وفاقی وزیر استعمال نہیں کرسکتا، بدقسمتی ہے پی ٹی آئی کے اکثر لوگوں کو آئین اور قانون کا نہیں پتا، پی ٹی آئی کے لوگوں کو کوئی شخص کان میں کچھ کہہ دیتا تو یہ لوگ آگے بڑھادیتے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ علی زیدی نے کراچی کوصاف کرنے کے بجائے مزید گندگی پھیلادی، میری معلومات کے مطابق علی زیدی اپنی مہم ختم کرچکے ہیں۔

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس