0
0
0
راولپنڈی میں 57، اسلام آباد میں 26، سیالکوٹ اور سرگودھا میں ایک ،ایک مریض رپورٹ ہوئے۔

شعیب سعید آسی

 پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 85 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جن میں راولپنڈی میں 57، اسلام آباد میں 26، سیالکوٹ اور سرگودھا میں ایک ،ایک مریض رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ سب سے زیادہ راولپنڈی میں 629 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی، پنجاب میں رواں برس 683 اور ملک بھر میں 979 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے۔

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس