0
1
0
ملک میں ٹیلنٹ تو بہت زیادہ ہے لیکن کوئی مناسب پلیٹ فارم نہیں جہاں ان کو موقع فراہم کر کے ان کے فن میں مزید نکھار پیدا کیا جائے

شعیب سعید آسی

سٹیج کی معروف اداکارہ آئزہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں‘نئے فنکاروں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہئے‘راتوں رات اسٹار بننے کی بجائے صلاحیتوں کے بل بوتے پر خود کو منوانا چاہتی ہوں‘ آج جو بھی ہوں اپنے مداحوں کی بدولت ہوں ‘جب تک فن کی قدر کرنے والے موجود ہوں فن کبھی ختم نہیں ہو سکتا۔

 آئزہ خان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ تو بہت زیادہ ہے لیکن کوئی مناسب پلیٹ فارم نہیں جہاں ان کو موقع فراہم کر کے ان کے فن میں مزید نکھار پیدا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سینئیرزفنکار ہمارے لئے اکیڈمی کا درجہ رکھتے ہیں۔بہت خوشی ہے کہ ہمارے ملک میں ایسے فنکار موجود ہیں جو نئے آنے والوں کو نہ صرف سکھاتے ہیں بلکہ کام کا موقع بھی دیتے ہیں۔آئزہ خان نے بتایا کہ میں راتوں رات اسٹار بننے کی بجائے صلاحےتوں کے بل بوتے پر خود کو منوانا چاہتی ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ معیاری اور اچھے کام سے ہی عوام کو متاثر کیا جا سکتا ہے اور انکی پوری کو شش ہوتی ہے کہ اپنے پرستاروں اور چاہنے والوں کی خواہش کے مطابق کام کروں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے انتہائی کم عرصہ میں انڈسٹری میں اپنا مقام حاصل کیا ھے جس کی بنیادی وجہ میری محنت اور اپنے کام سے مخلص پن ہے۔آئزہ خان نے کہا ہے کہ آج جو بھی ہوں اپنے مداحوں کی بدولت ہوں ‘جب تک فن کی قدر کرنے والے موجود ہوں فن کبھی ختم نہیں ہو سکتا۔آئزہ خان نے کہا کہ اپنے منفرد کام کی وجہ سے پہچانی جاتی ہوں کیوں کہ میں ہمیشہ معیار کو ترجیح دیتی ہوں،اپنے شائقین کی ڈیمانڈ کے مطابق پرفارمنس کرتی ہوں جسے بہت پسند کیاجاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معیاری اور اچھے کام سے ہی عوام کو متاثر کیا جا سکتا ہے اور انکی پوری کو شش ہوتی ہے کہ اپنے پرستاروں اور چاہنے والوں کی خواہش کے مطابق کام کروں۔انہوں نے کہا کہ میں نے انتہائی کم عرصہ میں انڈسٹری میں اپنا مقام حاصل کیا ھے جس کی بنیادی وجہ میری محنت اور اپنے کام سے مخلص پن ہے۔

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس