0
0
0
دونوں کو قابل اعتراض حالت میں بچوں نے دیکھ کر شور مچایا تو قریب رکھی چھری سے دونوں بچوں کے گلے کاٹ دیئے جس پر بچوں کی ماں نے مزاحمت کی تو اس کا بھی گلا کاٹ دیا۔

شعیب سعید آسی

بہو سے ناجائز تعلقات کا بھانڈا پھوٹنے پر سسر نے اپنے دونوں پوتوں اور بہو کو ذبح کر دیا۔

بی سیکشن پولیس اسٹیشن کے مطابق ریلوے گوداموں کے قریب جھاڑیوں سے دو بچوں چندہ اور گلیو کی گلہ کٹی لاشیں برآمد ہوئیں جب کہ بچوں کی ماں بھی زخمی حالت میں ملی جس کا گلا کٹا ہوا تھا اور اس کی حالت نازک ہے۔

بعد ازاں ایس ایس پی تنویر حسین تنیو نے بتایا کہ واقع کی جگہ سے کچھ فاصلے پر جھاڑیوں میں چھپے ایک شخص ویرو کو حراست میں لیا گیا جس نے دوران تفتیش اقرار کیا کہ اس کے اپنی بہو کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے اور دونوں کو قابل اعتراض حالت میں بچوں نے دیکھ کر شور مچایا تو قریب رکھی چھری سے دونوں بچوں کے گلے کاٹ دیئے جس پر بچوں کی ماں نے مزاحمت کی تو اس کا بھی گلا کاٹ دیا۔

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس