کنول شوزب کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت رواں برس کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 7 ارب ڈالر کمی لائی ہے۔

شعیب سعید آسی

تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکریٹری برائے وزارت منصوبہ بندی وترقی کنول شوزب نےکہا ہےکہ پاک چین فری ٹریڈ معاہدے سے 313 مصنوعات کی برآمد سے سالانہ 9 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہو گا۔

حکومت نے پی ایس ڈی پی کے تحت ترقیاتی منصوبوں کے لیے رواں سال 701 ارب اور یوتھ پروگرام کے لیے 10 ارب، زرعی شعبہ کو بہتر بنانےکے لیے 12 ارب اور فاٹا میں ترقیاتی کاموں کے لیے 72 ارب روپے مختص کئے ہیں۔

کنول شوزب کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت رواں برس کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 7 ارب ڈالر کمی لائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کا معاملہ بین الاقوامی سطح پر جس طرح وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں اٹھایا اس کے ثمرات کافی بہترن نظر آ رہے ہیں۔

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس