0
0
0
جگن کاظم نے کہا کہ اگرانسان کا اندر خوبصورت ہو تو اس کی ظاہری خوبصورتی کو بھی چار چاند لگ جاتے ہیں

شعیب سعید آسی

اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے کہا ہے کہ کسی دوسرے سے عزت کرانا انسان کے اپنے ہاتھ میں ہوتا ہے ، ہمیشہ دوسروں کوعزت و احترام دیا ہے اور اس کے بدلے میں عزت و احترام ملا ہے ۔

جگن کاظم نے کہا کہ اگرانسان کا اندر خوبصورت ہو تو اس کی ظاہری خوبصورتی کو بھی چار چاند لگ جاتے ہیں ۔ کوئی شخص دکھاوے کےلئے خودکو تھوڑے وقت کےلئے تو اچھا ثابت کرسکتا ہے لیکن اس کا اصل ایک نہ ایک دن ضرور سامنے آکر رہتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دوسروں کو عزت دینے اور اخلاق سے پیش آنے پر کوئی خرچ نہیں آتا بلکہ اس سے آپ دوسروں کے دلوں میں گھر کر لیتے ہیں اور ہر کسی کی نظر میں آپ کی خوبصورت تصویر بنتی ہے ۔

جگن کاظم نے کہا کہ شوبز کی مصروفیات بھی چل رہی ہے اور اس کے ساتھ اپنی فیملی کوبھی بھرپور وقت دے رہی ہوں کیونکہ میری فیملی میری پہلی ترجیح ہے ۔

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس