0
0
0
پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے میرا کو اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار دے دیا۔

شعیب سعید آسی

منگنی کی افواہوں بارے سوال پر ماہرہ خان نے کہا کہ جن کی شادی پر میں گئی تھی وہ کہتے تھے کہ پیسہ انہوں نے لگایا اور کوریج ماہرہ کو ملی جس پر میں نے ان سے معذرت کی۔ مہوش حیات، آمنہ الیاس، صبا قمر اور میرا میں سے پسندیدہ اداکارہ بارے سوال پر انہوں نے میرا کا انتخاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ میں نے بہت کام کیا ہے حالانکہ میں نے بہت کم کام کیا ہے اور کئی ایسے اداکار ہیں جن کے ساتھ کام کرنا باقی ہے، انہوں نے سجل علی، نعمان اعجاز اور ثانیہ سعید کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

فلم ”مولا جٹ“ میں پنجابی بولنے کا کریڈیٹ حمزہ کو دیتے ہوئے کہا انہوں نے فلم کے لیے پنجابی بولنے میں میری بہت مدد کی۔

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس