0
0
0
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ 14 ارکان کم ہوئے ہیں، ہمارے 64 ارکان تحریک کے حق میں کھڑے ہوئے تھے، آج جو ہوا اس سے جمہوریت کو نقصان پہنچا۔

شعیب سعید آسی

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کو جمہوریت کا نقصان قرار دے دیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں شہبازشریف نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی ناکامی پر کہا کہ جادو تو چلا ہے، ضمیر فروشی ہوئی ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ 14 ارکان کم ہوئے ہیں، ہمارے 64 ارکان تحریک کے حق میں کھڑے ہوئے تھے، آج جو ہوا اس سے جمہوریت کو نقصان پہنچا۔

دوسری جانب سینیٹ میں قائد حزب اختلاف راجہ ظفر الحق کا کہنا تھا کہ افسوسناک ہوا جو بھی ہوا، ہمیں اندازا ہے کس نے ووٹ نہیں دیے، صبح ہی پتہ چل گیا تھا کہ ہمیں کتنے ووٹ ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ تر ایک پارٹی کے لوگوں نے گڑ بڑ کی، جو فورسز چیئرمین سینیٹ کو بچانا چاہتی تھیں وہ کامیاب ہوگئیں۔

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس