دلیلہ محمد نے خواتین کی 400 میٹر ہرڈل ریس انتہائی کم وقت جیت کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا

شعیب سعید آسی

امریکی ایتھلیٹ دلیلہ محمد نے خواتین کی 400 میٹر ریس میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

دلیلہ محمد نے خواتین کی 400 میٹر ہرڈل ریس 52 اعشاریہ 20 سیکنڈ میں جیت کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔امریکی اولمپک چیمپئن دلیلہ محمد نے یہ ریکارڈ یو ایس ٹریک اینڈ فیلڈ چیمپین شپ میں اپنے نام کیا۔

اس سے پہلے یہ ریکارڈ روسی ایتھلیٹ یولیا پیچن کینا کے پاس تھا جنہوں نے 2003 میں 400 میٹر کی ہرڈل ریس 52 اعشاریہ 34 سیکنڈ میں جیتی تھی۔

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس