0
0
0
سارہ علی خان نے انڈیا کوچیور ویک 2019 کے ریمپ پر پہلی مرتبہ واک کی اور منفرد اداوں سے سب کو خوب محظوظ کیا

شعیب سعید آسی

بالی وڈ نواب سیف علی خان کی صاحبزادی و اداکارہ سارہ علی خان نے اسکرین کے بعد ریمپ پر بھی دلکش جلوے بکھیر دیے۔

سارہ علی خان نے انڈیا کوچیور ویک 2019 کے ریمپ پر پہلی مرتبہ جلوے بکھیرے جس میں انہوں نے اپنی منفرد اداوں سے سب کو خوب محظوظ کیا۔

سارہ علی خان نے انڈیا کوچیور ویک میں ڈیزائنر فلگونی اور شین پی کوک کا ڈیزائن کردہ سفید رنگ کا دیدہ زیب عروسی لباس زیب تن کیا اور ریمپ پر شاندار واک کی۔

فیشن شو میں سارہ علی خان کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے ان کے دوست و اداکار کارتک آریان اور ان کے بھائی ابراھیم بھی موجود تھے۔

اس موقع پر کارتک آریان نے سارہ کی خوب تعریف کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارہ ریمپ پر شاندار واک کرتے ہوئے آتی ہیں اور تمام ناظرین کو دلچسپ انداز میں آداب کرتی ہیں۔

سارہ نے اپنی پہلی ریمپ واک کی چند تصاویر سوشل میڈیا انسٹاگرام پر بھی شیئر کیں جس میں انہوں نے اپمی پہلی ریمپ واک کو یادگار قرار دیتے ہوئے ڈیزائنر کا شکریہ ادا کیا۔ 

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس