اس عالمی ریکارڈ کو بنایا جس میں اسپین بھر سے 19 سے لے کر 92 سال تک کی خواتین نے حصہ لیا۔

شعیب سعید آسی

 عالمی ریکارڈ میں حصہ لینے والی خواتین میں شادی شدہ، غیر شادی شدہ اور طلاق یافتہ خواتین شامل تھیں جنہوں نے سر سے پاوں تک ہر چیز سفید رنگ کی زیب تن کر رکھی تھی۔

92 سالہ تریسا بیرنا جو کہ اس ریکارڈ کی سب سے عمر رسیدہ خاتون تھیں کا کہنا تھا کہ زندگی میں پہلی مرتبہ سفید رنگ کا روایتی شادی کا جوڑا پہننے کا موقع ملا کیونکہ جس وقت میری شادی ہوئی تھی تو میں اتنا مہنگا جوڑا نہیں خرید سکتی تھی اور اپنی شادی پر میں نے کالے رنگ کا جوڑا پہنا تھا۔

عالمی ریکارڈ میں حصہ لینے والی ہر خاتون کو ’حاضری فلیئر‘ دیا گیا جو انہیں ہمیشہ یاد رہے گا کہ اس عالمی ریکاڈ کو بنانے کے لیے انہوں نے بھی اپنا حصہ ڈالا تھا۔

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس