0
0
0
دونوں رہنما گزشتہ دنوں رائیونڈ میں ملاقات کرچکے ہیں

شعیب سعید آسی

 پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر  تبادلہ خیال کیا گیا۔

اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے دونوں رہنماؤں نے ٹیلیفونک رابطے میں چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت کی۔ 

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کے درمیان ہونے والی گفتگو میں نئے چیئرمین سینیٹ کی نامزدگی پر بھی مشاورت کی گئی۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان رائیونڈ میں ملاقات بھی ہوئی تھی۔ 

خیال رہے کہ حزب اختلاف کی جماعتوں نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی ہے جب کہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے چیئرمین سینیٹ اکثریتی جماعت مسلم لیگ (ن) سے ہونے کی منظوری دی ہے جس کے بعد راجہ ظفرالحق اور مصدق ملک کے نام سامنے آئے تھے۔

تاہم چیئرمین سینیٹ کی نامزدگی کے معاملے پر حزب اختلاف کی رہبر کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا جس میں نئے چئیرمین سینیٹ کے نام کا اعلان متوقع ہے۔

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس