0
0
0
واضح رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ روسی صدر پیوٹن نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ روس کی دعوت دی ہے

شعیب سعید آسی

 ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے روس میں ہونے والی ایسٹرن اکنامک فورم (ای ای ایف) میں وزیراعظم عمران خان کی شرکت کی تردید کردی۔

ڈاکٹر فیصل نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ میڈیا پر خبریں گردش کررہی ہیں کہ وزیراعظم عمران خان روس میں ایسٹرن اکنامک فورم (ای ای ایف) میں شریک ہوں گے جو کہ محض افواہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس اب بھی اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں کے لیے رابطے میں ہیں، اس سے متعلق جو بھی طے پائے گا اس کا مناسب وقت پر باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ روسی صدر پیوٹن نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ روس کی دعوت دی ہے اور یہ دعوت بشکک میں ایس سی او سمٹ کے دوران دی گئی تھی جسے وزیراعظم نے قبول کرلیا۔

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس