0
0
0
اجلاس میں قطری شہریوں کو آن آرائیول ویزہ سہولت فراہم کرنے کے معاملے اور ایف آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا۔

 وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں 2008 سے اب تک سربراہ مملکت اور پارلیمنٹیرینز کے بیرون ملک دوروں اور علاج کے اخراجات پر بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس میں قطری شہریوں کو آن آرائیول ویزہ سہولت فراہم کرنے کے معاملے اور ایف آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے پاک چین یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام اور سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کونسل ممبران کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔

اس کے علاوہ 12 نکاتی ایجنڈے میں پاک ایران سرمایہ کاری کمپنی کے سی ای او کی تعیناتی بھی شامل ہے جب کہ اگنائیٹ کمپنی کے بورڈ ڈائریکٹرز کی تعیناتی کا فیصلہ بھی آج ہوگا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں آج احتساب عدالت کے جج کی مبینہ ویڈیو سے متعلق معاملہ بھی زیر بحث آنے کا امکان ہے۔

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس