0
0
0
ایف بی آر کے سیکریٹری مینجمنٹ آئی آر نے مرحومین کے تبادلے کے احکامات جاری کیے

شعیب سعید آسی

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے پھرتیاں دکھاتے ہوئے وفات پا جانے والے اہلکاروں کے بھی تبادلے کر دیئے۔

ایف بی آر نے دو روز قبل کراچی، لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک کے 16 شہروں میں گریڈ 9 سے 16 تک کے افسران و اہلکاروں کے تبادلے کیے تھے۔

ایف بی آر کی جانب سے آج بھی ادارے کے اہلکاروں اور افسران کے تبادلے کیے گئے جن میں وفات پا جانے والے افراد بھی شامل ہیں۔

ایف بی آر کے سیکریٹری مینجمنٹ آئی آر ولائت خان نے مرحومین کے تبادلے کے احکامات جاری کیے۔

ایف بی آر نے 6 ماہ پہلے وفات پانے والے انسپکٹر صدیق سالک اور احمر سلیم کا تبادلہ کر دیا۔ مرحوم انسپکٹر صدیق سالک اور احمر سلیم کا سی آر ٹی او سے آر ٹی او ٹو تبادلہ کیا گیا۔

ایف بی آر نے 4 ماہ قبل جہان فانی سےکوچ کر جانے والے کلرک کا بھی تبادلہ کر دیا۔

اپر ڈویژن کلرک اویس اشتیاق بھٹی مرحوم کا آر ٹی او ٹو تبادلہ کر دیا گیا۔ اویس اشتیاق بھٹی 18فروری کو عارضہ قلب کے باعث انتقال کر گئے تھے۔

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس