0
0
0
آل راؤ نڈر عماد وسیم نے شاداب خان کےہمراہ راولپنڈٰی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس

شعیب سعید آسی

 قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ ہمیں ورلڈ کپ کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کوئی پیغام نہیں آیا، کم از کم مجھے تو عمران خان کا کوئی پیغام موصول نہیں ہوا۔

آل راؤ نڈر عماد وسیم نے شاداب خان کے ہمراہ  راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کہا کہ سرفراز نے بھارت کے خلاف میچ کے بعد خود میٹنگ بلائی تھی جس میں انہوں نے کہا ہمیں ٹورنامنٹ میں کم بیک کرنا ہے، میٹنگ میں سب لڑکوں نے اپنا اپنا اِن پٹ دیا تھا۔

عماد وسیم نے افغانستان کے اسپنر راشد خان کے متعلق بات کرتے ہو ئے کہا کہ راشد خان ورلڈ کلاس بولر ہے، ان کے خلاف رنز بنانا آسان نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے خلاف میچ میں رن ریٹ بہتر کرنا چاہیے تھا لیکن وکٹ مشکل تھی۔

پاکستان اور افغانستان کے میچ میں شائقین کے جھگڑے سے متعلق بات کرتے عماد وسیم نے کہا کہ میچ میں شائقین کو تحمل کا مظاہرہ کرناچاہیے تھا، ہم آپس میں مسلمان بھائی ہیں، شائقین کا دوسرے سے الجھنا مناسب نہیں تھا۔

آل راؤنڈر عماد وسیم نے ایک سوا ل کے جواب میں کہا کہ ہمیں ورلڈ کپ کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کوئی پیغام موصول نہیں ہوا، کم از کم مجھے تو وزیراعظم کا کوئی پیغام نہیں ملا۔

 عماد وسیم نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا سے میچ میں پہلا مقصد جیتنا تھا، ہمیں رن ریٹ کا ایشو تھا لیکن پہلا میچ ہم بری طرح ہارے تھے، ہمیں  نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں رن ریٹ بہتر کرنا چاہیے تھا۔

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس